بھارت سے شکست ماضی کا قصہ بن چکی شاہد آفریدی

نہ اخبارات پڑھ رہا ہوں نہ ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ دیکھ رہا ہوں اسلئے علم نہیں کہ کون کیا بول رہا ہے، کپتان قومی ٹیم


ویب ڈیسک March 21, 2016
نہ اخبارات پڑھ رہا ہوں نہ ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ دیکھ رہا ہوں اسلئے علم نہیں کہ کون کیا بول رہا ہے، شاہد آفریدی۔ فوٹو؛ فائل

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف شکست ماضی کا قصہ بن چکی ہے اور اب تمام توجہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ہم نے بہت غلطیاں کیں، بھارت نے ہم سے بہت کم غلطیاں کیں اس لئے وہ کامیاب ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ اخبارات پڑھ رہا ہوں نہ ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ دیکھ رہا ہوں اس لئے مجھے اس کا بالکل بھی علم نہیں کہ کون کیا بول رہا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت سے شکست ماضی کا قصہ بن چکی اور اب تمام تر توجہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر ہے، موہالی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت ضروری ہے جس کے لئے تمام کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں دھونی الیون نے گرین شرٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں