انیس ایڈووکیٹ بھی ایم کیو ایم کو چھوڑ کر مصطفیٰ کمال کی جماعت میں شامل
طےکرکےآیاہوں کہ اپنےملک میں رہ کراپنی قوم کےلیےجوکرسکتاہوں کروں گا،انیس ایڈووکیٹ
ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ کے اہم رہنما انیس ایڈووکیٹ نے بھی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
کراچی میں مصطفیٰ کمال اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہوں نے الطاف حسین کے ساتھ 32 سال گزارے ہیں لیکن جو باتیں مصطفیٰ کمال نے کیں وہ نئی نہیں تھیں، مصطفیٰ کمال نے ایم کیوایم رہ نماؤں اور کارکنوں کے ضمیر کو جھنجوڑا، وہ ذہنی طور پر ان کے قافلے میں 3 سال پہلے شامل ہوچکے تھے لیکن اس کا باضابطہ اعلان اب کررہے ہیں۔ وہ لندن سے طے کرکے آئے ہیں کہ اپنے ملک میں رہ کر اپنی قوم کے لیے جو کر سکتے ہیں کریں گے اور وہ اپنے گناہوں کی سزا کے لیے تیار ہیں۔
انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد کے ساتھ 32 سال گزارے ہیں ، وہ ان کا احترام کم کرنا نہیں چاہتے، وہ اس شخص کو جس کی ہم نے جوتیاں سیدھی کیں اور آنسو پونچھے، انہیں پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کے لیے 20 ہزار لوگوں نے جانیں دیں لیکن انہوں نے ہمیں نہ اپنے وطن کا چھوڑا نہ گھرکا چھوڑا،فرعونیت اللہ کو پسند نہیں، آج ان کے آنسو پونچنے والا کوئی نہیں۔ آپ نے ساتھیوں اور مہاجروں کا اعتماد توڑا ہے، آپ توبہ کیجئے اور اپنا علاج کرائیں۔ آپ کو مہاجر قوم کی قیادت کرنے کا حق نہیں، آپ اپنے وطن آئیں اور درباریوں سے جان چھڑائیں اور قوم کو اپنی اصلیت کے بارے میں سچ بتائیں۔ آپ نے جو ہمارے ساتھ کیاہم اس کودرگزرکرچکےہیں اور معاف کرتےہیں لیکن جو کچھ آپ نے قوم کے ساتھ کیا اسے قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
انیس احمد ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم کے قائد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صر ف اپنی ذات میں انجمن نہیں ہیں،عزت و ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے اللہ کو فرعونیت اللہ کو پسند نہیں،یہ نہ سمجھیں کہ آپ لوگوں کو رزق دیتے ہیں انکی سانسیں آپ کے ہاتھ میں ہیں، لوگ بہت تکلیف میں ہیں کچھ نےاظہار کیا اور کچھ دبا کر بیٹھے ہیں، آپ کے آس پاس بیٹھے درباری گدھ ہیں جو آپ کی موت کا انتظار کررہے ہیں۔
اس موقع پر انیس قائم خانی نے کہا کہ نوجوانوں کو بہکانے والے آرام سے بیٹھے ہیں، خدارا کراچی کے بچوں کو معاف کردیں اور ان کو زندگی دیں، لوگوں کو ان کے رشتہ داروں کے پاس جانے دیجیے کیونکہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے آگے آگے دیکھیے کیا کچھ ہوتا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوگوں کو یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں اور ایم کیو ایم حقیقی کی نئی شکل ہے جو کہ بالکل بے بنیاد ہے۔ جس دور کی ہمارے مخالفین بات کر رہے ہیں کہ ان کے پاس ہزاروں لوگ موجود تھے لیکن کوئی نائن زیرو پر کھڑا ہونے کی ہمت نہیں کرتا تھا اور آج وہ بڑے بڑے جلسے کررہے ہیں.