اصغر خان کیس میں ملوث افراد کو نااہل قراردیا جائے اللہ داد

الیکشن ملتوی کرنے کیلیے حالات خراب کیے جا رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما کی پریس کانفرنس.


Numainda Express November 11, 2012
الیکشن ملتوی کرنے کیلیے حالات خراب کیے جا رہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما کی پریس کانفرنس. فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف وسطی سندھ کے ریجنل صدر اللہ داد نظامانی نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ نواز لیگ نے فوجی جرنیلوں سے سیاسی مدد لی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اصغر خان کیس میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی اے سے تحقیقات کرائی جائے اور جو بھی ملوث ہو اس کو الیکشن میں نا اہل قرار دیا جائے۔ حیدرآباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں، لیکن ایک منظم سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کرائے جا رہے ہیں تا کہ الیکشن ملتوی کرنے کا جواز پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے حیدرآباد میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بوہری برادری کے افراد کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ کراچی کے بعد حیدرآباد کے امن کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔

ان تمام حالات کے ذمے دار کچھ شر پسند عناصر اور غیر ملکی ایجنسیاں بھی ہیں جو اس تاثر کو تقویت دینا چاہتی ہیں کہ سندھ کو طالبان سے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نادر اکمل لغاری نے دورہ حیدرآباد کے دوران ضلع کی باڈی توڑ کر ایک عبوری سیٹ اپ بنایا ہے جس کے مطابق صوبائی نائب صدر جی این قریشی کو آرگنائزر کی اضافی ذمے داری دی گئی، جنہوں نے10 رکنی ٹیم تشکیل دی، جس کا ندیم اللہ کو کنوینر نامزد کیا گیا ہے جو تمام سیاسی امور دیکھے گی، باڈی توڑے جانے کے بعد ضلع میں اب کوئی عہدیدار نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |