شعیب اختر نے پاکستان اور بھارت کو سیمی فائنل کیلئے مضبوط امیدوار قرار دے دیا

سابق بھارتی بلے باز محمد کیف نے گروپ 2 سے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کیلئے بھارت اور نیوزی لینڈ کی پیش گوئی کی۔


ویب ڈیسک March 21, 2016
شعیب اختر کے مطابق پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ممکنہ 4 ٹیموں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو مضبوط امیدوار قرار دے دیا۔

بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام کے دوران جب ان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ممکنہ ٹیموں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے ناموں کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دے گا۔

شعیب اختر کے ساتھ موجود بھارت کے سابق مڈل آرڈر بلے باز محمد کیف نے سیمی فائئل کھیلنے والی جن 4 ممکنہ ٹیموں کے نام بتائے ان میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کل اپنے اہم ترین میچ میں کل نیوزی لینڈ کے خلاف موہالی کے گراؤنڈ میں مد مقابل ہو گا۔ نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ میں اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے جب کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی اور گرین شرٹس کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں