امیتابھ بچن نے بھی پاک بھارت میچ کے دوران اپنے ملک کا ترانہ غلط پڑھ ڈالا

بھارتی شہری نے امیتابھ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرادی۔

بھارتی شہری نے امیتابھ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرادی۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے خلاف پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ترانہ غلط پڑھنے پر مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ورلڈ ٹوئنٹی میں پاک بھارت کے اہم میچ سے قبل پاکستان کی جانب سے شفقت امانت علی خان اور بھارت سے امیتابھ بچن نے اپنے ملکوں کے قومی ترانے پڑھے جب کہ پاکستانی گلوکار قومی ترانے پڑھنے کے دوران غلطی سے کئی الفاظ کو روانی سے نہ پڑھ سکے جس کے بعد ان کے خلاف عوامی سطح پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا تاہم اب بھارت کا قومی ترانہ بھی غلط پڑھنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری کی جانب سے امیتابھ بچن کے خلاف پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ترانہ غلط پڑھنے پر مقدمے کے اندراج کے لیے نئی دلی کے اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امیتابھ بچن نے قومی ترانہ غلط پڑھنے کے ساتھ ساتھ مخصوص وقت سے بھی زیادہ دیر تک پڑھا ہے جب کہ امیتابھ نے گراؤنڈ میں ایک منٹ 22 سیکنڈ تک ترانہ پڑھا جو کہ وزرات داخلہ کے دیئے گئے 52 سیکنڈ کی مقررہ حد سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ 19 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پاک بھارت میچ کھیلا گیا تھا۔

Load Next Story