محرم الحرام محکمہ صحت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

ڈاکٹروں اورعملے کی رخصت منسوخ، ادویات،آکسیجن اورخون کی فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت.

ڈاکٹروں اورعملے کی رخصت منسوخ، ادویات،آکسیجن اورخون کی فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت. فوٹو : فائل

صوبائی محکمہ صحت نے محرم الحرام کے موقع پر صوبے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی ہے۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی کے دوران ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے اور انتظامیہ کی رخصت بھی منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیے، صوبائی سیکریٹری صحت آفتاب کھتری نے وزیر صحت ڈاکٹر ڈاکٹرصغیراحمدکی ہدایت پرکراچی کے سول، جناح اسپتال سمیت صوبے کے تمام اسپتالوںکی انتظامیہ کواسپتالوں میں ایمرجنسی کے احکامات جاری کردیے ہیں جس میںکہاگیا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پریکم محرم سے 13محرم الحرام تک تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی کے دوران انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کاحکم دیا ہے۔


یکم محرم الحرام سے تمام اسپتالوںکے انتظامی سربراہ اپنے اسپتالوں میں ایمرجنسی پلان تشکیل دیں، شعبہ حادثات میں تمام جان بچانے والی ضروری ادویات،آکسیجن اورخون کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے تمام ضروری اقدامات قبل ازوقت مکمل کیے جائیں اورکسی بھی ممکنہ اورناخوشگوار واقعے کی صورت میں ایمرجنسی آپریشن تھیٹرزکا عملہ اوردیگرضروری سامان کی موجودگی کویقینی بنایاجائے،اسپتالوںکی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شعبہ حادثات سمیت دیگر شعبوں میںکام کرنے والے عملے کی ڈیوٹیوںکے روسٹر بھی مرتب کرکے آویزاںکریںاوراسپتالوںکے بلڈ بینکس، آکسیجن کی فراہمی اورادویات کی دستیابی کوبھی یقینی بنایاجائے، سیکریٹری صحت آفتاب کھتری نے ایکسپریس سے گفتگو میں بتایا کہ تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کوحکم دیاگیا ہے کہ ایس اوپیز کے تحت تمام اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران کسی کی کوئی رخصت منظورنہیں کی جائیگی ،انھوں نے بتایا کہ محرم کے دوران پروفیسرزکی ڈیوٹیوںکیلیے ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلرکوبھی آگاہ کیا جائیگا تاکہ اسپتال میں تمام وارڈوں میں پروفیسرز حضرات کی ڈیوٹیوںکو یقینی بنایاجاسکے ان کاکہناتھاکہ ایمرجنسی کے دوران کوئی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیںکی جائیگی اورمرتکب افرادکے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت نے سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں عملے کے تحفظ کیلیے پولیس کی تعیناتی کیلیے درخواست دی ہے،جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں یکم محرم الحرام سے 13محرم الحرام تک ایمرجنسی نافذکرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اورتمام ارکان فیکلٹی کوبھی مطلع کردیاگیا ہے،ادھر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت چلنے والے عباسی شہیداسپتال سمیت دیگراسپتالوں میں محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی رہے گی۔
Load Next Story