بلا تفریق خدمت جماعت اسلامی کا شعار ہے محنتی

حلقہ خواتین کے منارٹی ونگ کے تحت اقلیتوں میں تقسیم راشن کی تقریب سے خطاب


ایکسپریس July 20, 2012
حلقہ خواتین کے منارٹی ونگ کے تحت اقلیتوں میں تقسیم راشن کی تقریب سے خطاب, فائل فوٹو

جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ تمام مذاہب میں بنیادی تعلیم احکامات خداوندی پر عمل کرنا ہے یہی کامیابی کی ضمانت ہے، بلاتفریق غریبوں اور مسکینوں کی خدمت جماعت اسلامی کا شعار ہے اور اس کا مقصد رب کی رضا کا حصول ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے منارٹی ونگ کے تحت مستحق اقلیتوں میں راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی رہنما عائشہ منور، ویمن اینڈ فیملی کمیشن سندھ کی صدر عطیہ نثار، کراچی کی ناظمہ رعنا فضل، صدر منارٹی ونگ حلقہ خواتین حمیرا فضل اور دیگر نے بھی خطاب کیا،

تقریب میں سیکڑوں اقلیتی خواتین میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے جس میں آٹا، چاول، دالیں، چینی، خشک دودھ، پتی اور دیگر اشیائے خورونوش موجود تھیں، عائشہ منور نے کہاکہ پاکستان میں رہنے والے ہر شخص کو ملکی ترقی اور سربلندی کیلیے مل جل کر کام کرنا ہوگا، رعنا فضل نے کہاکہ انسانیت کی خدمت ہی ہمارا مقصد حیات ہے، حمیرا فضل نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اقلیتوں کی مدد کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں