دفاعی نمائش سے دنیا کو پاکستان کے محفوظ ملک ہونیکا پیغام ملا

کچھ ناخوشگوار واقعات کے باوجود نمائش شاندار انداز میں جاری ہے، گورنر سندھ.


Business Reporter November 11, 2012
گورنر کاملکی اور غیر ملکی اسٹالز کا دورہ،نمائش میں رکھی گئی مصنوعات کامعائنہ ۔ فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ دفاعی ہتھیاروں کی نمائش کے شاندار انعقاد اور غیرملکی مندوبین اور کمپنیوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ کراچی غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ ہے۔

آئیڈیاز 2012کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں کچھ ناخوشگوار واقعات کے باوجود نمائش شاندار انداز میں جاری ہے، اس نمائش کا کراچی میں انعقاد خود اہلیان کراچی کے لیے اعزاز کی بات ہے، انھوں نے کہا کہ نمائش میں 50ملکوں کے مندوبین اور بڑی تعداد میں غیرملکی کمپنیاں شریک ہیں ایکسپو کے انعقاد سے دنیا کو پیغام ملا ہے کہ بالخصوص کراچی بالخصوص اور بالعموم پورا ملک سرمایہ کاری کیلیے موزوں اور محفوظ ہے، اس نمائش سے اس بات کی بھی نفی ہوئی ہے کہ یہاں تجارت اور سرمایہ کاری میں کسی قسم کی مشکلات حائل ہیں۔

گورنر سندھ نے نمائش میں مختلف ملکی اور غیر ملکی اسٹالز کا دورہ کیا اور دفاعی مقاصد کے لیے نمائش میں رکھی گئی مصنوعات کا معائنہ کیا، دریں اثنا ''آئیڈیاز 2012 ء'' میں شریک غیر ملکی وفود کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں عشائیہ بھی دیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار انور علی چیمہ ، سینیٹ کی مجلس عاملہ برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر سحر کامران ، اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو، صوبائی وزرا منظور وسان، عادل صدیقی، کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی غیر ملکی سفارت کار، اعلیٰ سول و فوجی حکام اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ 11 نومبر تک جاری رہنے والی اس بین الاقوامی نمائش میں 56 ممالک کی شرکت اس کی اہمیت ظاہر کرتی ہے دفاعی نمائش کو عالمی برادری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،قبل ازیںمیجر جنرل طاہر اشرف خان نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے نمائش کے انعقاد میں گورنر سندھ کی خصوصی معاونت اور کاوشوں کو خراج تحسین پیس کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |