ایم کیوایم سے متعلق صرف الزامات نہیں حقائق بھی موجود ہیں سرفراز مرچنٹ

پاکستان کی سلامتی سے متعلق بہت ثبوت ہیں جو حکام کے حوالے کرنا چاہتا ہوں، سرفراز مرچنٹ


ویب ڈیسک March 21, 2016
پاکستان کی سلامتی سے متعلق بہت ثبوت ہیں جو حکام کے حوالے کرنا چاہتا ہوں، سرفراز مرچنٹ، فوٹو؛ فائل

BAHAWALPUR: منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ کا کہنا ہے کہ میرے پاس ایم کیو ایم کے بارے میں الزامات نہیں حقائق ہیں اس کے علاوہ پاکستان کی سلامتی سے متعلق بہت ثبوت ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ میرے پاس ایم کیو ایم کے بارے میں الزامات نہیں حقائق ہیں اس کے علاوہ پاکستان کی سلامتی سے متعلق بہت ثبوت ہیں جو ملک کے قومی مفاد میں پاکستانی حکام کے حوالے کرکے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں جب کہ مجھے تمام ثبوت اسکاٹ لینڈ یارڈ نے دیئے ہیں۔

سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کی مدد کے لیے اپنے وکلا سے مشاورت مکمل کرلی تاہم تحفظات دور ہونے تک پاکستان نہیں آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خط بھیجا تھا جس میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن چوہدری نثار نے میرے تحفظات کا جواب نہیں دیا جس پر ان کے جواب کا انتظار ہے۔

واضح رہے سرفراز مرچنٹ نے ایک انٹرویو میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر منی لانڈرنگ اور بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' سے تعلق کا الزام عائد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں