سنجے دت نے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

اداکار سنجے دت نے 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کاٹی ہے


ویب ڈیسک March 21, 2016
اداکار سنجے دت نے 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کاٹی ہے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے سزا پوری ہونے کے بعد پاسپورٹ کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جب کہ وہ گزشتہ دنوں ساڑھے 3 برس قید کی سزا پوری کرکے پونے کی یارواڈا جیل سے رہا ہوچکے ہیں جس کے بعد وہ جلد ہی ایکشن میں نظرآنے کے لیے بے تاب ہیں تاہم جیل سے سزا پوری کرکے رہائی کےباوجود انہیں پاسپورٹ نہیں دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے سزا پوری ہونے کے بعد پاسپورٹ کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے جس کے لیے ان کی جانب سے اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپنی قید کی سزا پوری کرکے رہا ہوچکا ہوں جس کے بعد اب بیرون ملک جانا چاہتا ہوں جس کے لیے میرا پاسپورٹ واپس کیا جائے۔

واضح رہے کہ اداکار سنجے دت نے 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کاٹی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں