حصص مارکیٹ میں مندی58پوائنٹس کی کمی

کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت28.83 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر12کروڑ29 لاکھ 96 ہزار640 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter March 22, 2016
کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت28.83 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر12کروڑ29 لاکھ 96 ہزار640 حصص کے سودے ہوئے۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

ISLAMABAD: خام تیل کی عالمی مارکیٹ میں کریکشن، نئی آٹوپالیسی پر ملاجلا ردعمل جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے سبب اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے۔

جس سے46.42 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے23 ارب91 کروڑ63 لاکھ33 ہزار180 روپے ڈوب گئے،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس57.53 پوائنٹس کی کمی سے 33022.87 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس66.08 پوائنٹس کی کمی سے19308.14 ، کے ایم آئی30 انڈیکس55.29 پوائنٹس کی کمی سے57591.23 اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 75.77 پوائنٹس کی کمی سے15515.96 ہوگیا۔

کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت28.83 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر12کروڑ29 لاکھ 96 ہزار640 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار336 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں156 کے بھاؤ میں اضافہ 150 کے داموں میں کمی اور30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |