محرم سے قبل حالات کی خرابی سازش ہے عباس کمیلی

ملک میں انسانوں کو قتل کیا جارہا ہے لیکن داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے.


Staff Reporter November 11, 2012
امت رسول اللہ جلسہ اتوار کو ہوگا،تمام مکاتب فکر کے علماخطاب کرینگے. فوٹو: اے پی پی

جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ محرم کی آمد سے قبل شہر کے حالات خراب کرنے کی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں۔

سولجر بازار میں منعقدہ تعزیتی احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ کراچی کوئٹہ، پشاور اور حیدرآباد میں بے گناہ انسانوں کو درندگی کے ساتھ قتل کیا جارہا ہے لیکن عوام کی داد رسی کرنے والا کوئی نظر نہیں آتا ، اس سے قبل علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری، فرازحیدر، قاسم علی، وسیم حیدر، نثار مہدی، نجم عباس اور دیگر کو قتل کیا گیا جو انتہائی شرمناک ہے۔

اجلاس اور اجتماع میں مولانا اکرم حیدری ترمذی ، مولانا حسین مسعودی ، مولانا محمد عون نقوی، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ جعفر رضا، سلیمان مجتبیٰ، شبیر رضا، علامہ باقر زیدی اور دیگر نے شرکت کی اور حکومت و ریاستی اداروں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ قاتل درندوں کی سرپرستی ترک کریں اور دہشت گردوںکو آزاد کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے،دریں اثنا تحریک بیداری امت مصطفی کی جانب سے اجتماع امت رسول اللہ کا عظیم الشان جلسہ اتوار 11 نومبر کو صبح 10 بجے نشر پارک سولجر بازار میں ہوگا جس میں تمام مکاتب فکر کے علما خطاب کرینگے، اس جلسے میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے،جلسے کے اختتام پر اخوت بین المسلمین اور برات از مشرکین ریلی نکالی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |