’’تم بیٹنگ نہیں کر سکتے‘‘گیل کو امپائر نے ’دھکے‘ دے کر فیلڈ سے باہر نکال دیا
البتہ تماشائیوں کو کافی مایوسی ہوئی جو پوری اننگز کے دوران گیل کیلیے نعرے لگاتے رہے
سری لنکا سے میچ میں بیٹنگ کیلیے آنے والے ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل کو فورتھ امپائر ای ین گولڈ نے 'دھکے' دے کر فیلڈ سے باہر نکال دیا۔
گیل فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ تکلیف کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے، اس لیے وہ اوپننگ کیلیے نہیں آئے تاہم 13 ویں اوور میں دنیش رامدین کے آؤٹ ہونے پر جب انھوں نے بیٹنگ کیلیے آنا چاہا تو فورتھ امپائر ای ین گولڈ نے مداخلت کرتے ہوئے نہ صرف انھیں روکا بلکہ دھکے دیتے ہوئے باہر لے گئے۔
انھوں نے ایسا مذاق میں کیا، اس دوران ویسٹ انڈین بینچ کی جانب امپائر نے اشارہ کرکے کہا کہ گیل کو فیلڈنگ کے دوران باہر چلے جانے کی وجہ سے بیٹنگ کرنے کیلیے مزید 2 منٹ انتظار کرنا پڑے گا تاہم اس کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی، البتہ تماشائیوں کو کافی مایوسی ہوئی جو پوری اننگز کے دوران گیل کیلیے نعرے لگاتے رہے، میچ کے اختتام پر گیل نے فیلڈ میں آکر سپورٹ کرنے پر کراؤڈ کا شکریہ ادا کیا۔