ایران کے جوہری معاہدے کے فوائد ناقابل تردیدہیں اوباما

جوہری معاہدے کے حقیقی ثمرات کا فائدہ لوگوں تک پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے


INP March 22, 2016
امریکا کے اب بھی ایران کے ساتھ گہرے اختلافات ہیں،امریکی صدرکا نوروزپروڈیو پیغام فوٹو: فائل

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کے فوائد ''ناقابل تردید''ہیں گو کہ اس کے حقیقی ثمرات کا فائدہ لوگوں تک پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے فارسی سال نوروز کے موقع پرایرانی عوام کے لیے اپنے وڈیو پیغام میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ایران کے لیے ممکن ہوا کہ وہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھا کر، روزگارکے مواقع پیدا کرنے اوردنیا بھرمیں ایرانیوں کوان کی مصنوعات فروخت کرنے کے مواقع دے کردوبارہ عالمی اقتصادیات میں شامل ہو۔ امریکا کے اب بھی ایران کے ساتھ گہرے اختلافات ہیں حقیقت یہ ہے کہ یہ ممالک دہائیوں میں پہلی بارمسائل کے حل کے لیے تواتر سے بات چیت کررہے ہیں۔

صدراوباما کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ایران اور6 عالمی طاقتوں کے مابین تہران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے عوض اس پرعائد تعزیرات ہٹانے کا معاہدہ ہوا تھا جس پر جنوری میں عملدرآمد شروع ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں