بھارتی صدرپرناب مکھرجی کی صدرممنون کویوم پاکستان پرمبارکباد

ملک پاکستان کیساتھ دوستانہ، پرامن اورباہمی تعاون پر مبنی تعلقات کیلیے پرعزم ہے، پیغام

ملک پاکستان کیساتھ دوستانہ، پرامن اورباہمی تعاون پر مبنی تعلقات کیلیے پرعزم ہے، پیغام: فوٹو: فائل

بھارت کے صدرپرناب مکھرجی نے اپنے پاکستانی ہم منصب صدرممنون حسین کو یوم پاکستان پر مبارکبادکا پیغام بھیجا ہے۔


اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پرناب مکھرجی نے پاکستانی ہم منصب کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ انکا ملک پاکستان کیساتھ دوستانہ، پرامن اورباہمی تعاون پر مبنی تعلقات کیلیے پرعزم ہے۔

ہمیں پورا یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعاون سے ترقی اور استحکام آئے گا۔بھارتی صدر نے اس موقع پر صدر مملکت کی صحت کیلیے نیک تمنائوںکا اظہارکیا۔
Load Next Story