آسٹریلیا میں داعش کو مالی مدد کے الزام میں نوجوان لڑکی سمیت دو افراد گرفتار

گرفتار کئے گئے افراد میں سے لڑکی کی عمر 16 جب کہ مرد 20 برس کا ہے، آسٹریلوی پولیس


ویب ڈیسک March 22, 2016
آسٹریلیا کے 100 سے زائد شہری شام اور عراق میں شدت پسند گروہوں میں شامل ہیں فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آسٹریلوی پولیس نے داعش کو مالی تعاون فراہم کرنے کے الزام میں ایک لڑکی سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز سے گرفتار کی گئی لڑکی کی عمر 16 برس جب کہ مرد 20 برس کا ہے۔ دونوں افراد پر دہشت گردوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 25 سال قید ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس ڈپٹی کمشنر کیتھرین برن نے میڈیا بریفنگ کے دوران گرفتار لڑکی کی عمر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں دہشت گردی کا رجحان پریشان کن ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے 100 سے زائد شہری عراق اور شام میں داعش کے لیے جنگ کا حصہ بنے ہوئے ہیں جب کہ 2014 میں ایک کارروائی کے دوران کئی افراد کو حراست میں بھی لیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں