اپوزیشن کا پی آئی اے بل کی مخالفت اور چوہدری نثار کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر چوہدری نثار نے ایوان میں غلط بیانی کی، متحدہ اپوزیشن


ویب ڈیسک March 22, 2016
سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر چوہدری نثار نے ایوان میں غلط بیانی کی، متحدہ اپوزیشن. فوٹو : فائل

متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی بل کی مخالفت اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف پرویز مشرف کے معاملے پر تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے پی آئی اے ترمیمی بل پاس کرانے کی کوشش کی جائے گی تاہم متحدہ اپوزیشن نے پی آئی اے ترمیمی بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایوان کو بلڈوز کر کے بل منظور کرایا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی اور اس حوالے سے چوہدری نثار کے اسمبلی میں بیان پر ان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے، متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر چوہدری نثار نے ایوان میں غلط بیانی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں