کائرہ اصغر خان کیس کی آڑ میں الزام تراشی بند کریں احسن اقبال

تحقیقات کیلیے زرداری، شجاعت، رحمن ملک اور قمر کائرہ پر مشتمل کمیشن بھی قبول ہے.


Online/Numainda Express November 11, 2012
حالات کا تقاضا ہے کہ فوری نیا مینڈیٹ لیا جائے، طارق عظیم ، ہمارادامن صاف ہے،جھگڑا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کی تحقیقات کیلیے صدر آصف زرداری چوہدری شجاعت، رحمن ملک اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل کمیشن بھی قبول ہے۔

ہم اس کیساتھ تعاون کرینگے، پیپلزپارٹی بھی 1993ء میں ایجنسیوں کے کندھے پر بیٹھ کر حکومت میں آئی، قمر زمان کائرہ اصغر خان کیس کی آڑ میں مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت پر الزام تراشی بند کریں۔ میڈیا سے گفتگو اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قمر زمان کائرہ اصغر خان کیس کی آڑ میں قوم کو غلط حقائق بتا رہے ہیں ان کی وہی زبان ہے جو پرویز مشرف مسلم لیگ ن کے خلاف بولا کرتے تھے۔ انھوں نے کہاکہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) ہر قسم کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات موخر کرنے کی سازش کی گئی تو مسلم لیگ (ن) اس کا ڈٹ کرمقابلہ کرے گی،علاوہ ازیں قمر زمان کائرہ کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر طارق عظیم نے کہا ہے کہ انتخابات سے ہم نہیں، پیپلز پارٹی بھاگ رہی ہے، مگر عوام اب اسے بھاگنے نہیں دیں گے، حالات اس بات کی متقاضی ہے کہ عوام سے فوری طور پر نیا مینڈیٹ لیا جائے، اس لیے نئے انتخابات کے سوا پیپلز پارٹی کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال وزیر اطلاعات کے دعوئوں کی قلعی کھونے کے لیے کافی ہے۔مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں مسلم لیگ ن پر کوئی کرپشن کا دھبہ نہیں ہمارا دامن صاف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں