حکمراں عذاب سے کم نہیں انتخابات کا اعلان کریں نواز شریف

کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں، عوام کش پالیسیوں کا راستہ روکیں گے.

کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں، عوام کش پالیسیوں کا راستہ روکیں گے. فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا ایک ایک منٹ ملک پر کسی عذاب سے کم نہیں۔


فوری عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ کرپشن کے ناسور نےملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا، پیر صابر شاہ اور سرانجام خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے صدر نے کہا کہ حکمرانوں کی مفاد پرست پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس نہج پر پہنچ چکا ہے جہاں آگے اندھیرے ہی اندھیرے ہیں، عام انتخابات کی بھرپور تیاری شروع کی جائیں۔

عوام کش پالیسیاں ترتیب دینے والوں کو ووٹ کی طاقت سے عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔ نوازشر یف نے کہا کہ ہم اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کر رہے ہیں اور اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ نواز شریف نے کہا کہ حکمرانوں کو ملک و قوم کا کوئی درد اور احساس نہیں، آج حالات یہ ہیں کہ لوگ ایک وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، ہم عوام کی طاقت سے عوام کش پالیسیاں ترتیب دینے والوں کا راستہ روکیں گے۔
Load Next Story