ملزمان کی گرفتاری میں پیشرفت سے جلدآگاہ کرینگےرینجرز ترجمان

ابھی کچھ بھی بتانے کا مقصد ملزمان کو ہوشیار کرنا ہوگا، ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان

ملوث ملزمان تک بہت جلد پہنچ جائینگے، ایس ایس پی فنانشل کرائمز راجا عمر خطاب. فوٹو: فائل

پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹر پر بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یا ان کی شناخت کے بارے میں پیش رفت ہو گی تو میڈیا کے ذریعے سامنے لائیں گے۔


جبکہ سی آئی ڈی اور ایف سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم منظر عام پر اس لیے نہیں لائیں گے کہ اس سے ملزمان کو فائدہ پہنچے گا ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان میجر سبطین نے ایکسپریس کو بتایا کہ خودکش بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یا ان کی شناخت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پیش رفت ہوئی تو میڈیا کے سامنے لایا جائے گا تاہم اس وقت بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے جبکہ ایس ایس پی سی آئی ڈی آپریشن سندھ فیاض خان کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکے میں ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مختلف پہلوئوں پرتفتیش کر رہے ہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ جس کالعدم تنظیم نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی اس کے قید کارندوں اورگزشتہ سالوں جیل سے رہا ہونے والوں سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں جن لوگوں کو حراست میں لیا جاتا ہے انھیں بھی خفیہ مقام پر لے جا کر تفتیش کی جاتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مقدمے کے حوالے سے ابھی کچھ بھی بتانے کا مقصد ملزمان کو ہوشیار کرنا ہوگا۔
Load Next Story