کانٹیکٹ لینس کا استعمال آنکھوں میں بیکٹیریا کی ترتیب بدل رہا ہے ماہرین

مسلسل کانٹیکٹ لینس پہننے سے آنکھوں میں جلن اور مائکروبیئل کیراٹیسس کا مرض ہوسکتا ہے، ماہرین


ویب ڈیسک March 23, 2016
مسلسل کانٹیکٹ لینس پہننے سے آنکھوں میں جلن اور مائکروبیئل کیراٹیسس کا مرض ہوسکتا ہے، ماہرین، فوٹو؛ فائل

امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کانٹیکٹ لینس استعمال کرنے سے آنکھوں میں بیکٹیریا کی کیفیت اور بھرمار دونوں بدل جاتی ہیں۔

ایک سائنسی جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق کانٹیکٹ لینس کا باقاعدہ استعمال انسانی آنکھ کے ڈیلے میں موجود بیکٹیریا کو تبدیل کررہا ہے۔ نیویارک اسکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے کانٹیکٹ لینس پہننے والے 58 افرادکی آنکھوں کا معائنہ کیا، ان کی آنکھوں اور پلکوں کے اندر موجود بیکٹیریا کا جائزہ لیا گیا تو یہ حیرت انگیز انکشافات ہوئے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ انسانی آنکھ میں قدرتی طور پر بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جن میں ہیموفیلس، اسٹریپٹوکوکس، اسٹائفلوکوکس اور سائنو بیکٹریم پائے جاتے ہیں لیکن جو لینس استعمال کرتے ہیں ان میں یہ بیکٹیریا کم کم اور سوڈوموناس، میتھائلوبیکٹیریم اور لیکٹوبیکیلس جیسے بیکٹیریا زیادہ ہوتے ہیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام بیکٹیریا ہماری جلد میں پائے جاتے ہیں۔

ماہرین کا اتفاق ہے کہ مسلسل کانٹیکٹ لینس پہننے سے آنکھوں میں جلن اور مائکروبیئل کیراٹیسس کا مرض ہوسکتا ہے لیکن آنکھوں میں بیکٹیریا کی تبدیلی اور اس کے ممکنہ اثرات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں