حصص مارکیٹ 33000پوائنٹس سے نیچے آگئی

کاروباری حجم پیر کی نسبت 8.26 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ31 لاکھ60 ہزار20 حصص کے سودے ہوئے


Business Reporter March 23, 2016
کاروباری حجم پیر کی نسبت 8.26 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ31 لاکھ60 ہزار20 حصص کے سودے ہوئے فوٹو : فائل

VEHARI: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی 33000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بارپھر گرگئی، مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے مزید40 ارب 70 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ بدھ کویوم پاکستان کی تعطیل اور اقتصادی افق پر کوئی مثبت اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی محدود رہی جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا مورال متاثر رہا،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 94.57 پوائنٹس کی کمی سے32928.30 ہوگیا۔

کاروباری حجم پیر کی نسبت 8.26 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ31 لاکھ60 ہزار20 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار326 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 100 کے بھاؤ میں اضافہ، 194 کے داموں میں کمی اور 32 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |