ٹیکس وصولیاں1939ارب سے تجاوز ریفنڈ ز میں23فیصد کمی

رواں ماہ انکم ٹیکس30.1 فیصد، سیلز ٹیکس،33.9 فیصد اور کسٹمزڈیوٹی کی وصولیاں30فیصدزائدرہیں، اعدادوشمار

رواں ماہ انکم ٹیکس30.1 فیصد، سیلز ٹیکس،33.9 فیصد اور کسٹمزڈیوٹی کی وصولیاں30فیصدزائدرہیں، اعدادوشمار فوٹو: فائل

ایف بی آر کی یکم جولائی 2015 سے 19مارچ 2016 تک ٹیکس وصولیاں 1939 ارب سے تجاوز کرگئیں تاہم ریفنڈز کی ادائیگیاں 22.8فیصد کمی سے 58.45ارب روپے رہیں۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب عبوری سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک 19کھرب 39ارب 30 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیاجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 16کھرب 45ارب 43 کروڑ روپے کی وصولیوں سے 17.9فیصد زیادہ ہے جبکہ رواں ماہ کے پہلے 19 دنوں میں وصولیاں 1کھرب 37ارب 20 کروڑ روپے رہیں۔


اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا19مارچ میں 1939.3ارب روپے کی وصولیوں میں سے براہ راست ٹیکس (انکم ٹیکس) کی وصولیاں 13.7فیصدکے اضافے سے 714.6ارب،سیلز ٹیکس وصولیاں18.6 فیصد بڑھ کر856.7 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیاں9.56فیصدکے اضافے سے 108.8ارب اورکسٹمز ڈیوٹی کی وصولیاں32.9 فیصد بڑھ کر 259.3ارب روپے پر جاپہنچیں۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ انکم ٹیکس30.1 فیصد، سیلز ٹیکس،33.9 فیصد اور کسٹمزڈیوٹی کی وصولیاں30فیصدزائدرہیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیوں میں12 فیصد کمی ہوئی،اس دوران 17فیصد کے اضافے سے ٹیکس دہندگان کو3 ارب 40 کروڑ روپے کے ریفنڈز دیے گئے۔
Load Next Story