بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی تا جنوری412فیصد کا اضافہ

بڑی صنعتوں کی پیداوار جنوری میں سال بہ سال 5 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر6.91 فیصد بڑھی، اعدادوشمار

بڑی صنعتوں کی پیداوار جنوری میں سال بہ سال 5 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر6.91 فیصد بڑھی، اعدادوشمار فوٹو: فائل

پاکستان میں بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) میں رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران 4.12 فیصد کا اضافہ ہوا، اس دوران گاڑیوں، کھاد، ادویہ،خوراک ومشروبات،کیمیکلز،غیردھاتی معدنیات اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ اسٹیل، الیکٹرونکس، پیپر، لکڑی چمڑے اورانجینئرنگ کے شعبے سکڑ گئے۔


پاکستان بیورو شماریات کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران آٹو سیکٹر 31.42 فیصد اور فرٹیلائزر سیکٹر نے 14.60 فیصد کی شرح سے ترقی کی۔ غیردھاتی معدنی پیداوار میں 7.64 فیصد، فارماسیوٹیکلز 6.65 فیصد، خوراک ومشروبات 2.23 فیصد، کوک و پٹرولیم مصنوعات 4.85 فیصد، کیمیکلز 11.44 فیصد اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار میں 0.95 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ربر پروڈکٹس کی پیداوار 9.83 فیصد بڑھی تاہم آئرن و اسٹیل 8.43 فیصد، الیکٹرونکس6.84 فیصد، پیپر اینڈ بورڈ 12.51 فیصد، انجینئرنگ پروڈکٹس19.76 فیصد، لکڑی سے بنی مصنوعات 47.65 فیصد اور چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 2.64 فیصد کمی ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار جنوری میں سال بہ سال 5 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر6.91 فیصد بڑھی،ٹیکسٹائل، خوراک و مشروبات، فارما، کیمیکل، غیردھاتی معدنی مصنوعات، آٹو، کھاد، ربرپروڈکٹس اور پیپراینڈ بورڈ کی پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ پٹرولیم، آئرن و اسٹیل، الیکٹرونکس، انجینئرنگ پروڈکٹس، ووڈ پروڈکٹس اور لیدرپروڈکٹس کی پیداوار میں کمی ہوئی۔
Load Next Story