ارجنا رانا ٹنگا نے آئی سی سی کو ’انٹرنیشنل کرائم کونسل‘ قرار دیدیا
کھیل کا بیڑہ غرق کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ آئی سی سی کے سابق چیئرمین سری نواسن کا رہا، سابق سری لنکن کپتان
KARACHI:
سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے آئی سی سی کو 'انٹرنیشنل کرائم کونسل' قرار دیدیا۔
سابق سری لنکن قائد ارجنا رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ یہ اب آئی سی سی نہیں رہی بلکہ یہ 'بی سی سی آئی' بن چکی ہے، یہ کرکٹ کونسل کے بجائے ایک کرائم کونسل ہے، اگر آپ تمام کرکٹ بورڈز کے سربراہان کو غور سے دیکھیں وہ سب آپ کو کٹھ پتلیاں دکھائی دیں گے۔ انھوں نے آئی سی سی کو انٹرنیشنل کرائم کونسل قرار دے دیا۔
رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ خود آئی سی سی ایک بے دانت کا شیر بن چکی ہے، کھیل کا بیڑہ غرق کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ آئی سی سی کے سابق چیئرمین سری نواسن کا رہا، مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ اچھے بھارتی عدالتی سسٹم کی وجہ سے کرکٹ کی سری نواسن سے جان چھوٹی۔