کسی سے مقابلہ نہیںپختونوں کودلدل سے نکالناچاہتے ہیںشیرپائو

دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے فوج کے بجائے،سیاسی نمائندوں کواختیاردیاجاناچاہیے۔


Numainda Express November 11, 2012
دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کیلیے امداد براہ راست خرچ کی جائے فوٹو : فائل

قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اورسابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپائونے ملک میں جاری دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ اس مسئلے کے حل کیلیے ایک قومی جرگہ بناکر اس میں تمام سیاسی جماعتوں کوشامل کیاجائے۔

ان خیالات کااظہارانھوںنے انھوں نے صوابی میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیااس مو قع پرصوابی کے سرکردہ سیاسی افرادنے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کااعلان بھی کیا۔آفتاب شیرپائونے ملک میں جاری دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیاکہ اس مسئلے کے حل کیلیے ایک قومی جرگہ بناکر اس میں تمام سیاسی جماعتوں کوشامل کیاجائے کیونکہ آپریشن سے مسئلے حل نہیں ہوسکتے بلکہ یہ مسئلہ قوم اورقیادت ہی حل کرسکتی ہیں،بد قسمتی سے دہشتگردی کامسئلہ حل کرنے کیلیے فوج کو مکمل اختیار دیاگیا ہے حالانکہ یہ اختیارسیاسی نمائندوں کو دیا جانا چاہئے۔

انھوں نے کہاکہ ہماراکسی سے مقابلہ نہیں بلکہ ہم پختون قوم کوموجودہ دلدل سے نکالنے اوران کی تر قی اورخوشحالی کیلیے سیاست کررہے ہیںانھوں نے کہاکہ ہم نے پختونوںکومتحدکرنیکی سیاست شروع کی توہم پرتنقیدکی گئی۔ہم امن کیلیے دن رات جدوجہد کررہے ہیں۔انھوں نے عالمی مالیاتی اداروں سے اپیل کی کہ دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کیلیے امدادکرپٹ حکمرانوں کو دینے کے بجائے براہ راست ان علاقوں میں خرچ کی جائے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں