نوازشریف این آراوکرکے نہ بھاگتے توملک کایہ حال نہ ہوتاچانڈیو

پاکستان نہیںبلکہ نوازشریف بے یقینی کی صورتحال کاشکارہیں،وفاقی وزیر،حیدرآبادمیں خطاب.


Numainda Express November 11, 2012
پاکستان نہیںبلکہ نوازشریف بے یقینی کی صورتحال کاشکارہیں،وفاقی وزیر،حیدرآبادمیں خطاب. فوٹو: فائل

وفاقی وزیرسیاسی امور سینیٹرمولابخش چانڈیونے کہاہے کہ ن لیگ ڈیڑھ سال سے حالت الیکشن میں ہے جبکہ پاکستان نہیں بلکہ نوازشریف بے یقینی کی صورتحال کاشکارہیں۔

اگرمشرف کے دور میں شریف برادران این آر اوکر کے ملک سے نہیں بھاگتے توپاکستان کی یہ حالت نہیں ہوتی۔ساؤتھ ایشیاء فری میڈیاایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ تربیتی ورکشاپ کی تقریب اسنادسے خطاب اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹرمولابخش چانڈیونے کہاکہ عدلیہ اورمیڈیاکوجتنی آزادی اس وقت حاصل ہے وہ کبھی نہیں تھی،پہلا این آراوہم نے نہیں بلکہ نوازشریف نے کیا جس کے تحت وہ ملک چھوڑکربھاگ گئے،سندھ میں ن لیگ کوعہدیدارنہیں مل رہے اورجوملے ہیں ان پر ہمیں خوشی ہے کہ وہ قومی دھارے میں شامل توہوئے۔

آئین میں انتخابات سے قبل بننے والی نگراں حکومت کی ایک مدت مقررہے اورعام انتخابات سے قبل بننے والی نگراں حکومت بھی اپنی مقررہ مدت میںانتخابات کرواکرآنے والی حکومت کو اقتدارمنتقل کردے گی۔دوسری جانب سینیٹرمولابخش چانڈیو حیدرآبادترقیاتی پروگرام اورامن وامان کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس کے دوران انھوںنے ہدایت کی کہ نسیم نگرچوک پر انڈرپاس تعمیر کرنے کاکام جلد شروع کیاجائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیلیے سخت اقدامات کیے جائیں اورماتمی جلوسوں کے گذر گاہوں کی سخت سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں