ملی یکجہتی کونسل ایک غیرانتخابی اتحادہےقاضی حسین

اتحاد امت کانفرنس کے ذریعے مسلم دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کا پیغام دیا جائیگا، حافظ حسین


Numainda Express November 11, 2012
اتحاد امت کانفرنس کے ذریعے مسلم دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کا پیغام دیا جائیگا، حافظ حسین. فوٹو: فائل

ملی یکجہتی کونسل کے صدرقاضی حسین احمد اور جنرل سیکریٹری حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل ایک غیرانتخابی اتحادہے۔

جس کا مقصد فرقہ واریت سے بالا تر ہوکر مسلمانوں میں اتحاد کے لیے کام کرناہے تاکہ غیرمسلم قوتوںکی سازشوںکامل کرمقابلہ کیا جاسکے۔ ان رہنمائوں نے یہ بات کونسل کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوںنے کہا کہ اتوارکوکونسل کی اتحاد امت کانفرنس میں شرکت کیلیے ترکی، ایران ، تاجکستان اور دیگر اسلامی ممالک سے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ کانفرنس کے ذریعے پوری مسلم دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کا پیغام دیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ کونسل کے تحت ایک مصالحتی کمیشن بنایا گیا ہے۔

جو مسلمانوں کے مابین باہمی اختلافات کو نظر انداز کر کے باہمی مشترکات کے فروغ کیلیے اپنی سفارشات مرتب کریگا۔ انھوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے ذریعے ایک تعلیمی کمیشن بھی بنایا گیا ہے جو ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دیکر مسلمانوں میں اختلافات کو بڑھانیکی کوششوں کو روکنے کیلیے ٹھوس بنیادوں پر کوشش کریگا۔انھوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران پیر کو ایک انٹرنیشنل سیشن ہوگا جس میں مسلم دنیا کو عالمی سطح پر درپیش چیلنجوں کے مقابلے کیلیے اقدامات کرنے اور متحد ہونے کیلیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں