چین فضاسے جوہری ہتھیارچھوڑنے کے قابل ہوچکا رپورٹ

چینی فوج پیپلزلبریشن آرمی اپنی جوہری صلاحیتوں کومسلسل توسیع اورجدیدبنارہی ہے.


APP November 11, 2012
چینی فوج پیپلزلبریشن آرمی اپنی جوہری صلاحیتوں کومسلسل توسیع اورجدیدبنارہی ہے. فوٹو: فائل

چین پہلی بارزمین سے اورسب میرین کے ذریعے معتبرجوہری ڈیٹرنس کے حصول کے قریب پہنچ چکاہے اور جوہری ہتھیار کو فضا سے بھی چھوڑا جاسکتا ہے۔

اس بات کادعویٰ امریکاچین اقتصادی اورسیکیورٹی ریویوکمیشن کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چین کی فوج پیپلزلبریشن آرمی اپنی جوہری صلاحیتوں کومسلسل توسیع اور جدیدبنارہی ہے،چین اب معتبر جوہری مثلث کی چوٹی پرپہنچنے والا ہے جس میں زمین سے بین البراعظمی بلاسٹک میزائل،سب میرین بلاسٹک میزائل اور فضا سے ایٹم بم گرانے کی صلاحیت کاحصول شامل ہے۔رپورٹ کا مسودہ بدھ کو امریکی کانگریس میں پیش کیا جائے گا،چین عشروں سے سب میرین کے ذریعے بلاسٹک میزائل چھوڑنے کی صلاحیت رکھتاہے اور اب پہلی بارچین معتبر سمندری اسٹریٹجک ڈیٹرنس حاصل کرنے کے قریب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں