امیتابھ بچن کے بعد کنگ خان نے کرکٹ کمنٹری میں بھی قدم رکھ دیا

شاہ رخ خان شعیب اختر اور کپل دیو کے ہمراہ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان میچ میں کمنٹری کی


ویب ڈیسک March 23, 2016
شاہ رخ خان آئی پی ایل فرنچائز کے بھی مالک ہیں فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان انڈین پریمئیر لیگ کی ایک فرنچائز کے مالک ہیں لیکن اب انہوں نے بھارتی فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرکٹ کمنٹری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

شاہ رخ خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہر وہ کام کرتے ہیں جو امیتابھ بچن نے کیا ہو چاہے وہ ٹی وی پروگرام کی میزبانی ہو، بگ بی کی بلاک بسٹر فلم ڈان میں کام کرنا ہو یا پھر کسی اشتہار میں کام کرنا ہو۔ اب گزشتہ برس ورلڈ کپ کے دوران میں امیتابھ بچن نے بھارت کے مقابلوں میں کمنٹری کی تھی اور اب بھی وہ اہم میچز میں کمنٹری کرتے ہیں تو پھر شاہ رخ خان کہاں پیچھے رہنے والے تھے۔ انہوں نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بینگلور میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے کمنٹری کی جس میں پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور کپل دیو نے ان کا ساتھ دیا جب کہ بالی ووڈ اسٹار کمنٹری کے دوران اپنی بچپن کی کرکٹ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے شائقین کو محظوظ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں