برسلز ایئرپورٹ پر حملوں میں ملوث خودکش بمباروں کی شناخت ہوگئی

خودکش حملہ آوروں کی شناخت خالد اورابراہیم کے نام سے ہوئی جنہوں نے چند روزقبل برسلزمیں کرائےکا مکان حاصل کیا تھا،پولیس


ویب ڈیسک March 23, 2016
خودکش حملہ آوروں کی شناخت خالد اورابراہیم کے نام سے ہوئی جنہوں نے چند روزقبل برسلزمیں کرائےکا مکان حاصل کیا تھا،پولیس۔ فوٹو:الجزیرہ

بیلجئم میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برسلز ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی جو پیرس حملوں میں بھی ملوث تھے۔

بیلجئم کے مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بیلجئم ائیرپورٹ پر ہونے والے 2 دھماکوں میں ملوث خودکش بمباروں کی شناخت خالد اور ابراہیم البکروی کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ویڈیو میں ایئرپورٹ پر مشکوک انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں خودکش بمباروں کا تعلق پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ صالح عبدالسلام سے بھی تھا اور دونوں نے چند روز قبل ہی برسلز میں کرائے کا مکان حاصل کیا جب کہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران اس مکان سے صالح عبدالسلام کے فنگر پرنٹس بھی حاصل کرلئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں ایئرپورٹ، میٹرواسٹیشن اور شاہی محل کے قریب 7 بم دھماکوں میں 34 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں