پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی کا تہوار

ہولی کا تہوار موسم بہار کی آمد کی خوشی میں فروری یا مارچ کے آخر میں چودہویں کے چاند کے روز منایا جاتا ہے


ویب ڈیسک March 23, 2016
ہولی کا تہوار موسم بہار کی آمد کی خوشی میں فروری یا مارچ کے آخر میں چودہویں کے چاند کے روز منایا جاتا ہے. فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری ہولی کا تہوار منا رہی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری ہولی کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے، اس موقع پر ہندو برادری کے افراد ایک جگہ جمع ہوتے ہیں جہاں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ سب ہی ایک دوسرے کے چہروں پر رنگ ملتے اور پھینکتے ہیں۔ اس روز ہندو برادری کے افراد ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی پیش کرتے ہیں جب کہ گھروں پر تقاریب کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

ہولی کا تہوار موسم بہار کی آمد کی خوشی میں فروری یا مارچ کے آخر میں چودہویں کے چاند کے روز منایا جاتا ہے جب کہ ہندو روایات کے مطابق بھگوان کرشن کی جائے پیدائش کے موقع پر بھارت کے شمالی شہر ماتھرا میں ہولی 16 روز تک جاری رہتی ہے۔ میلے کا آغاز پوجا پاٹ کے ساتھ کیا جاتا ہے جس کے بعد زائرین بھگوان کرشن اور ان کی محبوبہ رادھا کی شان میں گیت گاتے ہیں۔ ہولی کو بھارت میں دیوالی کے بعد سب سے بڑا تہوار تصور کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں