نیٹوسپلائی مانیٹرنگ کیلیے سینٹرل کوآرڈینیشن اتھارٹی بنانیکافیصلہ

باہمی رابطے کیلیے سینٹرل کوآرڈینیشن اتھارٹی قائم کرنے پراتفاق ہوگیاہے


ایکسپریس July 20, 2012
باہمی رابطے کیلیے سینٹرل کوآرڈینیشن اتھارٹی قائم کرنے پراتفاق ہوگیاہے. فوٹو رائٹرز

پاکستان اورامریکاکے درمیان نیٹوسپلائی کی مانیٹرنگ وسیکیورٹی اورپاکستان اورامریکی حکام کے درمیان باہمی رابطے کیلیے سینٹرل کوآرڈینیشن اتھارٹی قائم کرنے پراتفاق ہوگیاہے، اس کے علاوہ نیٹوسپلائی کیلیے ممنوع قراردی جانیوالی اشیاکی منفی فہرست پربھی اتفاق ہوگیاہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ سینٹرل کوآرڈینیشن اتھارٹی کی سربراہی پروزارت داخلہ ،وزارت دفاع،ایف بی آر،این ایل سی،سمیت دیگراداروں کے درمیان اختلافات ہیںجس کے باعث امریکانے سینٹرل کوآرڈینیشن کونسل کاسربراہ پاکستان کی وزارت دفاع کے سیکریٹری کوبنانے کی تجویزدی ہے،پاکستان اورامریکاکے درمیان چندروزمیںہونیوالے ایم اویومیںسینٹرل کوآرڈینیشن اتھارٹی کے کام کاطریقہ کاراوراس کے اختیارات کوواضح طورپرشق وارشامل کیاگیاہے،

اتھارٹی کے ممبران میںوزارت داخلہ،وزارت پورٹس اینڈشپنگ،فیڈرل بورڈآف ریونیو، نیشنل لاجسٹک سیل،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اورپاکستان ریلوے کے نمائندے شامل ہوںگے، وزارت دفاع وتمام اسٹیک ہولڈرزکے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہواہے کہ سیکریٹری دفاع سینٹرل کوآرڈینیشن اتھارٹی (سی سی اے)کی سربراہ ہونگی ،پاکستان اور امریکا کے درمیان یہ بھی طے پایاہے کہ سانحہ سلالہ سے پہلے جونیٹوکنٹینرز کسٹمز حکام کی طرف سے کلیئرکیے جاچکے ہیں اوروہ بندرگاہوںسے باہرپڑے ہیں ان کی کسٹمزانسپکشن اور ایگزمینیشن نہیںکی جائیگی البتہ کسی قسم کی ٹیمپرنگ پائی گئی تواس کنٹینرکی انسپکشن کی جاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں