امریکا کا یمن میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ پر فضائی حملہ 40 شدت پسند ہلاک
تربیتی کیمپ القاعدہ کے زیر استعمال تھا جس میں 70 سے زیادہ دہشت گردوں کو تربیت دی جارہی تھی، پینٹاگون
یمن میں القاعدہ کے ٹریننگ کیمپ پر امریکی فضائیہ کے حملے میں 40 شدت پسند ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے جنوب مشرقی علاقے میں القاعدہ کے ٹریننگ کیمپ پر امریکی فضائیہ کے حملے میں 40 شدت پسند ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریننگ کیمپ پہاڑی علاقے میں قائم تھا اور القاعدہ کے زیر استعمال تھا جس میں 70 سے زیادہ دہشت گردوں کو تربیت دی جارہی تھی۔
یمنی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فضائیہ کے حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 50 کے قریب ہے جب کہ متعدد زخمی ہونے والوں کو اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔