گورنر وزیراعلیٰ اور ڈی جی رینجرز کا کراچی آپریشن بلا تفریق جاری رکھنے کا عزم
آپریشن کی وجہ سے کراچی میں معاشی، ثقافتی، سماجی سرگرمیاں جاری ہیں، گورنر سندھ
KARACHI:
گورنر، وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے سمیت ہرقسم کے جرائم کے خاتمہ تک بلاتفریق آپریشن جاری رکھنے کے عزم کے اظہار کیا گیا۔
گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے امن وامان کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں گورنر، وزیراعلیٰ اور ڈی جی رینجرز نے صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے سمیت ہرقسم کے جرائم کے خاتمہ تک بلاتفریق آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، آپریشن کی وجہ سے کراچی میں معاشی، ثقافتی، سماجی سرگرمیاں جاری ہیں اور یہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے سندھ رینجرزاقدامات کو یقینی بنائے گی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کا دائرہ پورے صوبے تک پھیلایا جائے گا۔