رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا مولانا زبیرالحسن نے اختتامی دعا کرائی

رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا، دوسرا مرحلہ 15 نومبر سے شروع ہوگا۔

رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا،دوسرا مرحلہ 15 نومبر سے شروع ہوگا. ۔فوٹو: ای پی اے

رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا، مولانا زبیرالحسن نے اختتامی دعا کرائی جس کے بعد قافلوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔


رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع میں ملک کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آنےوالے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کی اختتامی دعا معروف بھارتی عالم دین مولانا زبیر الحسن نے دعا کرائی۔ اجتماع میں شریک افراد نے پروردگار کےحضور گڑگڑا کرالتجائیں کیں۔ مولانا زبیرالحسن کاکہنا تھا کہ درپیش مسائل کی وجہ دین سے دوری ہے، اگر ہم دین سے لگاؤ پیدا کرلیں تو تمام مشکلات کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
اجتماع کے پہلے مرحلے میں شریک افراد کی واپسی جاری ہے جبکہ اجتماع کا دوسرا مرحلہ 15 نومبر سے شروع ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story