ٹیکس اسکیم کے ذریعے حکومت کو صرف 45کروڑروپے ملے

ریجنل ٹیکس آفس کراچی ٹو میں 261افراد نے 3 کروڑ 19لاکھ 36ہزار 340روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔


Irshad Ansari March 24, 2016
رضا کارانہ اسکیم کے تحت اب تک 4ہزار 506افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے فوٹو: فائل

DERA ISMAIL KHAN: رضا کارانہ ٹیکس کمپلائنس اسکیم کے تحت اب تک 4ہزار 506 افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے اور اس اسکیم کی مد میں حکومت کو صرف 45کروڑ سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق رضا کارانہ ٹیکس اسکیم کے تحت ریجنل ٹیکس آفس کراچی ون میں 321افراد نے 3کروڑ 88لاکھ 41ہزارروپے کا ٹیکس ادا کیا۔

ریجنل ٹیکس آفس کراچی ٹو میں 261افراد نے 3 کروڑ 19لاکھ 36ہزار 340روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس لاہور ون 986افراد نے 7 کروڑ 20لاکھ 30ہزار 549 روپے جمع کرائے۔ ریجنل ٹیکس آفس لاہور ٹو میں 586افراد نے 6کروڑ 55لاکھ سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کو 642افراد کی جانب سے 6کروڑ 55لاکھ سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا۔ ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی سے 57افراد نے 27لاکھ روپے جمع کرائے۔ریجنل ٹیکس آفس بہاولپور نے 220افراد کی جانب سے 2کروڑ 71لاکھ سے زائد کا ریونیو حاصل کیا ہے۔

ریجنل ٹیکس آفس گجرات میں 176افراد کی جانب سے 2کروڑ سے زائد کا ریونیو ادا کیا گیا۔ ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد میں 22افراد نے 40لاکھ کا ریونیو دیا۔ ریجنل ٹیکس آفس پشاور میں 36افراد نے 47لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ میں 126افراد نے ایک کروڑ سے زائد کا ٹیکس جمع کرایا ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس سکھر میں 57افراد نے 65لاکھ سے زائد کا ٹیکس جمع کرایا ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس ملتان مین 74کروڑ کے قریب ٹیکس جمع کرایا گیا ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد میں 51افراد نے 47لاکھ کا ٹیکس جمع کرایا ہے جبکہ حیدر آباد میں 14افراد نے 15لاکھ کا ٹیکس جمع کرایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |