میانمار کے نامزد وزیر کا آن لائن جعلی ڈگری خریدنے کا اعتراف

امریکا کی بروکلِن پارک نامی فرضی آن لائن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری خریدی تھی، نامزد وزیر کیاؤ ون


AFP March 24, 2016
امریکا کی بروکلِن پارک نامی فرضی آن لائن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری خریدی تھی، نامزد وزیر کیاؤ ون۔ فوٹو: فائل

میانمار کی نئی کابینہ میں منصوبہ بندی اور اقتصادیات کیلیے نامزد وزیر نے آن لائن جعلی ڈگری حاصل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

کِیاؤ وِن نے اِس بات کا اعتراف کیا کہ اْنھوں نے امریکا کی بروکلِن پارک نامی فرضی آن لائن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری خریدی تھی۔ اِس بات کا انکشاف اْس وقت ہوا جب میانمار میں حکومت تشکیل دینے والی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے اْن کی سی وی یا معلومات عوامی رسائی کے لیے پیش کیں۔ تاہم ابھی یہ سامنے آنا باقی ہے کہ کیاؤ وِن کابینہ کے وزیروں کی فہرست میں شامل رہیں گے یا نہیں، جنھیں اگلے ہفتے وزارت سنبھالنی ہے۔

مقامی اخبار میانمار ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کیاؤ وِن نے دھمکی آمیز لہجے میں جعلی ڈگری کا اعتراف کیا اور کہا کہ میں اب مزید اپنے آپ کو ڈاکٹر نہیں کہوں گا۔ کیونکہ میں جان گیا ہوں کہ یہ ایک جعلی یونیورسٹی تھی۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے جماعت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگری سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں