کابل سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

اب تک افغانستان میں 80 فیصد ہلاکتیں سڑک کنارے نصب بموں سے ہوئی ہیں۔


ویب ڈیسک November 11, 2012
افغان صوبے خوست میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوٹو فائل

افغان صوبے خوست میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔

افغان صوبہ خوست میں محکمہ پولیس کے نائب سربراہ محمد یعقوب کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات خوست کے قصبے صابری سے ایک خاندان گھر کی جانب لوٹ رہا تھا کہ ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی، دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں تین خواتین اور ایک نوازائیدہ بچہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اب تک افغان طالبان کی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 1145 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے ہلاکتیں 80 فیصد سڑک کنارے نصب بموں سے ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں