ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازارگرم ہے شہبازشریف

ایک جانب پاکستان ایٹمی قوت ہے تو دوسری طرف ہاتھ میں کشکول ہے۔


November 11, 2012
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سعودی عرب ، ترکی اور چین نے پاکستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازارگرم ہے، ایٹمی پاکستان کشکول تھامے دنیا بھرمیں دھکےکھا رہا ہے۔

لاہور میں اقبال ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک جانب پاکستان ایٹمی قوت ہے تو دوسری طرف ہاتھ میں کشکول ہے۔ آج ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، 8 ارب روپے سے زائد کی رقم سیف سٹی پر بغیر ٹینڈر دیئے لگا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا پاکستان آج 65برس بعد کہاں کھڑا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سعودی عرب ، ترکی اور چین نے پاکستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا، امن اور جنگ کے زمانے میں ہمیشہ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، ترک وفد نے جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان کے ساتھ عید گزاری ۔ سیلاب آئے یا زلزلہ ترکی نے ہمیشہ دل کھول کر پاکستان کی مدد کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں