لاہور کے2بینکوں میں ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتیاں

الائیڈبینک کے گارڈ نے ساتھیوں کے ہمراہ عملے کو یرغمال بناکر47 لاکھ لوٹ لیے


ایکسپریس July 20, 2012
الائیڈبینک کے گارڈ نے ساتھیوں کے ہمراہ عملے کو یرغمال بناکر47 لاکھ لوٹ لیے (فوٹو فائل)

صوبائی دارالحکومت میں جمعرات کو گرین ٹائون کے علاقے میںپٹھان ڈاکوئوں نے یکے بعد دیگر ے دو بینکوں میں اسلحے کی نوک پر ایک کروڑ روپے اور موبائل فون لوٹ لیے اورجاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے،

وارداتوں کی اطلاعات ملنے پرپولیس کے اعلیٰ افسران بینکوں میں پہنچ گئے اورانھوں شہرکے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کردی، ٹھوکرنیاز بیگ کے قریب پولیس نے ایک پٹھان ڈاکو کوگاڑی سمیت گرفتارکرلیا جس سے تفتیش جاری ہے،

لجنہ چوک کالج روڈ پر واقع الائیڈ بینک کے سیکیورٹی گارڈ نجابت خان نے منصوبہ بندی کرکے ساتھیوں کی مددسے اسٹاف کو یرغمال بنا لیا اور46لاکھ 70ہزار روپے کی رقم لوٹ کر فرارہوگئے،

اس واقعے کے پندرہ منٹ بعد چند گز کے فاصلے پر موجود یو بی ایل بینک میں چار مسلح پٹھان ڈاکو داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر 55لاکھ روپے اوربینک مینجر محمد آصف سے تین موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،ذرائع کے مطابق محافظ فورس کے اہلکاروں نے ٹھوکر نیاز بیگ کے ناکے پر ایک پٹھان ڈاکو کو گرفتارکر لیاتاہم پولیس لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں