وطن کے دفاع کے لئیے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے سربراہ پاک فضائیہ

مسلح افواج کا جذبہ دہشت گردوں کو ٹھہرنے نہیں دے گا، ایئرچیف مارشل سہیل امان


ویب ڈیسک March 24, 2016
شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ایئرچیف مارشل سہیل امان فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کی ذمہ داری ہرصورت میں نبھائیں گےاور پاک فضائیہ کے جوان اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں، ملک کے دفاع کی ذمہ داری ہرصورت میں نبھائیں گے، مادر وطن کے خلاف دہشت گردی کی سازش کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاک فضائیہ کے جوان ملکی دفاع کے لیے جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، مسلح افواج کا جذبہ دہشت گردوں کو ٹہرنے نہیں دے گا۔

ایئرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ناکام بنانے والے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اللہ شہدا کی شہادت کوقبول فرمائے، شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |