فیصل آباد فائرنگ سے چک جھمرہ کے سابق ناظم جاں بحق جبکہ گن مین اور ڈرائیور زخمی

واضح رہے کہ خرم باجوہ پرقتل اور اقدام قتل سمیت جرائم کے دو درجن سے زائد مقدمات تھے.


ویب ڈیسک November 11, 2012
خرم باجوہ کے سر میں کئی گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ فوٹو : فائل

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چک جھمرہ کا سابق ناظم جاں بحق جب کہ گن مین اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سابق یونین ناظم خرم باجوہ ولیمہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے خرم باجوہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ فائرنگ سےڈرائیور اور گن مین بھی شدید زخمی ہو ئے جنہیں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


واضح رہے کہ خرم باجوہ پرقتل اور اقدام قتل سمیت جرائم کے دو درجن سے زائد مقدمات تھے اور وہ دو ماہ قبل ہی ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں