دہری شہریت الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہورہا ہے

الیکشن کمیشن کو 200 سے زائد ارکان کے حلف نامے تاحال موصول نہیں ہوئے ۔


ویب ڈیسک November 11, 2012
الیکشن کمیشن کو 200 سے زائد ارکان کے حلف نامے تاحال موصول نہیں ہوئے۔ فوٹو فائل

لاہور: عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور دہری شہریت کے حلف نامے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے اب تک کی جانے والی تیاریوں کےبارے میں صوبائی الیکشن کمشنرزتفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔
اجلاس کے دوران ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے دوہری شہریت نہ رکھنے سے متعلق جمع کرائے گئے حلف ناموں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو دوہری شہریت کے سلسلے میں حلف نامے جمع کرانے کے لئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے لیکن الیکشن کمیشن کو 200 سے زائد ارکان کے حلف نامے تاحال موصول نہیں ہوئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں