امریکی شہری کو بغیر ویزہ پاکستان لانے پرغیرملکی ایئرلائن پر جرمانہ

بغیر ویزے کے امریکی شہری کو پاکستان لانے پر اومان ایئرلائن پر 5 ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا۔


ویب ڈیسک March 24, 2016
بغیر ویزے کے امریکی شہری کو پاکستان لانے پر اومان ایئرلائن پر 5 ہزار ڈالر جرمانہ عائد. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بغیر ویزہ کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے امریکی شہری کو ڈی پورٹ کردیا گیا جب کہ غیر ملکی ایئرلائن پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی شہری جوزف ہنری اومان ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا لیکن جب امیگریشن حکام نے ان سے دستاویزات طلب کیں تو ان کے پاس پاکستان کا ویزا موجود نہیں تھا جس پر امریکی شہری کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بغیر ویزہ غیرملکی شہری کو پاکستان لانے پراومان ایئر لائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں