آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر شین واٹسن کا عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

واٹسن نے59 ٹیسٹ، 190 ایک روزہ اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

واٹسن نے59 ٹیسٹ، 190 ایک روزہ اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ فوٹو:فائل

آسٹریلوی ٹیم کے جارح مزاج آل راؤنڈر شین واٹسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انتہائی اہم میچ کل کھیلا جائے گا جس سے قبل شین واٹسن کے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان نے کئی سوالا ت کو جنم دے دیا ہے تاہم شین واٹسن کا کہنا ہے کہ فٹنس مسائل کے باعث وہ کرکٹ جاری نہیں رکھ سکتے اس لئے آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ گزارا گیا 14 سالہ سفر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد اختتام پذیر ہوجائے گا۔


آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شین واٹسن کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کرلیا گیا تھا اور مناسب وقت سمجھتے ہوئے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ 34 سالہ آسٹریلوی آل راؤنڈر نے 59 ٹیسٹ، 190 ایک روزہ اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جب کہ ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 5 ہزار 495، ون ڈے میں 6 ہزار 466 اور ٹی ٹوئنٹی میں 894 رنز بنائے۔ شین واٹسن نے ٹیسٹ میچز میں 75، ایک روزہ میچز میں 168 اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 46 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
Load Next Story