انتخابات کا التواء کیا گیا توعدلیہ بحالی سے بڑی تحریک چلائیں گے سینیٹر مشاہد اللہ خان

اقتدار میں آئے تو امن تباہ کرنے والوں کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، سینیٹر مشاہد اللہ خان


ویب ڈیسک November 11, 2012
سینیٹر مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر محترمہ بے نظیر بھٹو کی خواہش کے مطابق آزاد احتساب کمیشن بنائیں گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہےکہ انتخابات کے التواء کی کوشش کی گئی تو عدلیہ بحالی سے بڑی تحریک چلائیں گے۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سےبات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری آئندہ انتخابات کی تاریخ کااعلان کرے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر محترمہ بے نظیر بھٹو کی خواہش کے مطابق آزاد احتساب کمیشن بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس سے بڑی ناکامی کیا ہوگی کہ ملک کے سب سے بااختیار شخص کی بہن سیکیورٹی مانگ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو امن تباہ کرنے والوں کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں