سعودی عرب میں آج پہلا روزہپاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال...


ایکسپریس July 20, 2012
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوگا۔ فائل فوٹو

سعودی عرب میں جمعرات کو رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جمعے کو وہاں پہلا روزہ ہوگاجبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں محکمہ موسمیات کے ہیڈکوارٹرمیں ہوگا جبکہ زونل اورڈسٹرکٹ ہلال کمیٹیوں کا اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہونگے۔چاند سے متعلق تمام اطلاعات مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو پہنچائی جائیں گی۔

بعدازاںچیئرمین کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔ادھر متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں بھی آج پہلا روزہ ہوگا۔ جب کہ پشاور کی معروف مسجد قاسم خان کی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے ۔ مسجد کی انتظامیہ نے چاند نظر آنے کے حوالے سے آنے والی تین شہادتوں کو قبول نہیںکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔