ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان اگر مگر کے چکر میں

پاکستان کو سیمی فائنل کیلیے آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی اور اس کے بعد آسٹریلیا کو بھارت کو زیر کرنا ہوگا

آسٹریلیا نے دو میچز کھیلے ایک میں اسے کامیابی اوردوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی بقا کی جنگ لڑے گا جب کہ پاکستان کی جیت بھی اسے اگلے مرحلے میں ناکافی ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو ایک بار پھر سے اگر مگر کی صورتحال کا سامنا ہے، میگا ایونٹ کے گروپ بی میں نیوزی لیںڈ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے لیکن بھارت کے ہاتھوں بنگلادیش کی ایک رنز سے شکست اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست نے صورتحال مزید دلچسپ بنادی ہے۔


پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلیے آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی اور اس کے بعد آسٹریلیا کو بھارت کو زیر کرنا ہوگا اور اس کے بعد پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت کی پوائنٹ ٹیبل پر پوزیشن ایک جیسی ہونے کی وجہ سے سیمی فائنل کے لئے رن ریٹ پر انحصار کرنا ہوگا۔

واضح رہے پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 55 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں شاہینوں کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 22 رن سے شکست دی۔

دوسری جانب بھارت کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن دو میچز میں اس نے پاکستان اور بنگلادیش کو شکست دی جب کہ آسٹریلیا نے گروپ بی میں ابھی دو میچز کھیلیں ہیں ایک میں اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دوسرے میچ میں اس نے بنگلا دیش کو شکست دی۔
Load Next Story