بہارلائی دھیمے رنگوں کے ہلکے پھلکے پہناوے

ہلکے اورشوخ رنگوں میں بنے مختلف پرنٹ موسم کی مناسبت سے فیشن کے تمام تقاضوں کو پورا کررہی ہے


ہلکے اورشوخ رنگوں میں بنے مختلف پرنٹ موسم کی مناسبت سے فیشن کے تمام تقاضوں کو پورا کررہی ہے:ماڈل : کرن بھٹی / فوٹو : محمود قریشی

ISLAMABAD: موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی خواتین کے ملبوسات کے انداز بھی بدلنے لگتے ہیں۔ شوخ رنگوں کے گرم ملبوسات کی جگہ ہلکے رنگوں کے کپڑے لے لیتے ہیں۔ خصوصاً لان کے دیدہ زیب پرنٹس تو ہرکسی کی ضرورت بن چکے ہیں۔

ویسے بھی گزشتہ چند برسوں سے پاکستانی ڈیزائنرز نے لان کی اتنی ورائٹی متعارف کرا دی ہے کہ اب اس کے چرچے ہرطرف ہورہے ہیں۔ فیشن ایونٹس ہوں یا کوئی اہم تقریب، خواتین کی بڑی تعداد اب لان کے ملبوسات میں ہی دکھائی دیتی ہیں۔



''ایکسپریس سنڈے میگزین'' کیلئے ہونے والے فوٹوشوٹ میں ماڈل لان کے خوبصورت اوردیدہ زیب پرنٹس متعارف کروارہی ہیں۔ ہلکے اورشوخ رنگوں میں بنے مختلف پرنٹ موسم کی مناسبت سے فیشن کے تمام تقاضوں کو پورا کررہی ہے۔ اس حوالے سے کرن بھٹی کا کہنا ہے کہ موسم کی مناسبت سے ملبوسات کا انتخاب شخصیت کو پُرکشش بناتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں